ایمبولینس کے اندر حقہ پینے کی وائرل ویڈیو پر شہری ناراض

Wait 5 sec.

دمشق (15 دسمبر 2025): شام میں دمشق اسپتال کے باہر ایک ایمبولینس کے اندر اسٹاف کی حقہ پینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس نے شامیوں کو ناراض کر دیا ہے۔اتوار کے روز شامی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایمبولینس کے اندر ایک شخص کو حقہ پیتے دیکھا جا سکتا ہے، بعض افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گاڑی دارالحکومت دمشق کے المواساۃ یونیورسٹی اسپتال کی ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شامی شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، تاہم اسپتال نے ایک بیان میں اس ویڈیو کلپ سے کسی بھی تعلق کی تردید کی اور کہا کہ یہ پرانی ویڈیو ہے، اور اس ویڈیو کے پیچھے کوئی نجی فریق اسپتال کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔Only in Syria: Ambulance Staff Caught Smoking Hookah Right Outside Damascus Hospital pic.twitter.com/hZGQ0OVnZB— ME24 – Middle East 24 (@MiddleEast_24) December 13, 2025 شامی وزارت صحت نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی اور گزشتہ روز ہفتے کی شام اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک بیان میں واضح کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی ایمبولینس نجی تھی اور وزارت کے نظام یا کسی دوسرے سرکاری ادارے سے وابستہ نہیں تھی۔وزارت نے تمام شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ صحت کے شعبے میں کسی بھی خلاف ورزی کو دیکھتے ہی وزارت سے رابطہ کریں، وزارت کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کے شعبے میں کام کرنے والے تمام فریقوں پر معیار کی تعمیل کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔