منی پور: 2 خواتین سمیت 7 عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Wait 5 sec.

منی پور میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف اضلاع میں 7 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار خواتین عسکریت پسندوں کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیے گئے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ممنوعہ یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف) اور پیپلز ریوولیوشنری پارٹی آف کنگلیپک (یو این ایل ایف) کے 5 عسکریت پسندوں کو امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ اور بشنوپور ضلع میں مختلف جگہوں سے گرفتار کیا گیا۔پولیس افسر نے مزید بتایا کہ مرکزی اور ریاستی سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع کے موئرنگکمپو سجیب مکھا لیکائی علاقے سے یو این ایل ایف (کوئیرینگ دھڑے) کی 2 سرگرم خواتین کیڈروں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت امپھال مشرقی ضلع کی تاخیلمبم سناتھوئی چانو عرف لونگکاپی عرف سناتھوئی (19) اور کونگ بریلکپم رامیشوری دیوی عرف لینگلن عرف بیما عرف بوچو (19) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے 2 موبائل فون بھی ضبط کیے گئے۔منی پور پولیس نے امپھال مشرقی ضلع کے پورمپت پانگل لیرک علاقے سے ایک ڈرگ ڈیلر بیسامیوم یابی (47) کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے 7 صابن کے ڈبوں میں چھپائی گئی ہیروئن ضبط کی گئی۔ ڈرگس کی تخمینی قیمت 16 لاکھ روپے تھی۔ سیکورٹی فورسز نے کاکچنگ ضلع سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیے۔ برآمد ہتھیاروں اور گولہ بارود میں ایک ایس ایل آر، مقامی طور پر بنی بولٹ ایکشن اسنائپر رائفل، ایک مقامی طور پر بنی پستول اور ایک 36 ایچ ای ہینڈ گرینیڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں اضلاع میں سرحدی، ملی جلی آبادی والے اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم شامل ہیں۔ منی پور میں وادی اور پہاڑی دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر 113 ناکے/چیک پوائنٹ بنائے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی سماج مخالف سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ پولیس نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ’’بغیر کسی بنیاد کے ویڈیو یا آڈیو کلپ کے سرکولیشن کی سچائی سنٹرل کنٹرول روم سے کنفرم کی جا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جعلی پوسٹ اپلوڈ کرنے اور سرکولیٹ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘