امریکی فوج نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے درجنوں ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر حملوں کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ ہفتے امریکی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں دو امریکی فوجی اور ایک مترجم ہلاک ہوئے تھے۔صدرٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر حملوں کی باقاعدہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش نے امریکی فوجیوں کا بہیمانہ قتل کیا، وعدے کے مطابق انتہائی سنگین جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔صدرٹرمپ نے کہا کہ ہماری افواج شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدت سے حملے کررہے ہیں، شام کی سرزمین خون سے تر ہے اور بےشمار مسائل کا شکار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کا مکمل خاتمہ کردیا جائے تو شام کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے، شامی حکومت کی قیادت ایسا شخص کررہا ہے جو شام کو دوبارہ عظمت کی راہ پر لانے کیلئے محنت کررہا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت امریکی کارروائی کی مکمل حمایت کر رہی ہے، امریکیوں پر حملے کرنے والے تمام دہشت گردوں کو واضح طور پر متنبہ کررہے ہیں کہ، اگرامریکا پر حملہ کیا یا دھمکی دی تو ایسی ضرب لگائیں گے جو تم نے پہلےمحسوس نہیں کی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہناہے کہ فضائی حملوں کا دائرہ شام کے وسطی علاقوں تک پھیلا ہوا تھا۔ ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ کارروائی بڑے پیمانے پر کی گئی جس میں داعش کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے شام میں ایک مشتبہ داعش رکن کے حملے کے بعد سخت جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔