آسٹریلیا میں دہشت گردی واقعے پر امریکی صدر کا شدید ردعمل

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک یورنیورسٹی اور آسٹریلیا میں دہشت گردی کے واقعے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی نیویارک یورنیورسٹی اور آسٹریلیا میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ آسٹریلیا کے بونڈائی بیچ پرخوفناک حملہ ہوا ہے، تہوار منانے والوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر سے تہوار منائیں اور اپنی شناخت پر ناز کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔