سڈنی واقعہ، ’آسٹریلیا نے یہودی دشمنی کی آگ میں تیل ڈال دیا‘

Wait 5 sec.

آسٹریلیا میں یہودی مذہبی تقریب میں فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے آسٹریلوی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے واقعے کو نیتن یاہو نے یہودیوں کے خلاف نہایت گھناؤنا اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے یہودی دشمنی کی آگ میں تیل ڈال دیا ہم نے آسٹریلیا کو 4 ماہ قبل یہودی دشمنی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔نیتن یاہو نے کہا کہ آسٹریلوی قیادت کی خاموشی سے یہودی دشمنی پھیلتی ہے اور آسٹریلوی وزیراعظم کی خاموشی کی وجہ سے آج کا خوفناک حملہ ہوا۔ویڈیو: سڈنی میں حملہ آور پر قابو پانے والا احمد ال احمد ہیرو قراراسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا میں آج ہونے والا واقعہ بڑھتا ہوا یہود مخالف رجحان ہے جس کا حکومت نے مقابلہ نہیں کیا ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور بھرپور جدوجہد کریں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔