سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر حملے کے بعد اسرائیلی، بھارتی، افغان میڈیا نے نوجوان شیخ نوید کی تصویر دکھاکر پروپیگنڈا شروع کردیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سڈنی حملہ آور کے حوالے سے اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا کی فیک فیکٹری سرگرم ہوگئی، اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا سڈنی حملے پر دنیا کو گمراہ کرنے لگ گیا اور جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔آسٹریلوی میڈیا نے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے بتائی، نیوساؤتھ ویلز کے شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا بےنقاب کردیا۔یہ بھی پڑھیں: سڈنی میں ساحل پر فائرنگ، 12 افراد ہلاک، 29 زخمیشیخ نوید نے کہا کہ اسرائیلی، بھارتی، افغان میڈیا پرغلط تصویر دکھاکر مجھےحملہ آور قرار دیا جارہا ہے، اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر اپیل کی کہ اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا میری تصویر دکھا کر جھوٹ پھیلا رہا ہے۔بونڈائی بیچ حملے سے گہرا دکھ ہوا، پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے، محسن نقوی