لندن: بادشاہ چارلس نے کرسمس پر پیغام جاری کرتے ہوئے اتحاد اور پڑوسیوں کو جاننے پر زور دیا ہے، کمیونٹیز کو جنگی دورکا جذبہ بھی یاد دلادیا۔برطانوی بادشاہ چارلس نے جنگی دورکے جذبے کو یاد کرتے ہوئے کمیونٹیز کو متحد رہنے کی اپیل کی ہے، بادشاہ چارلس نے ہنگامی حالات میں عوام کی بہادری کو سراہا، انھوں نے آسٹریلیا کے بونڈی بیچ حملے کے ہیرو کی جرات مندی کی تعریف بھی کی۔یوکرین جنگ کے باعث برطانیہ میں مقیم گلوکاروں پرمشتمل گروپ نے بھی تقریب میں شرکت کی، بادشاہ چارلس نے تیزرفتار دنیا میں سکون اور خاموشی اختیار کرنے کا پیغام دیا۔بادشاہ چارلس نے شاہی محل کے بجائے دوسری بارعوامی مقام پرکرسمس کی تقریب سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کے افراد میں مشترکہ اقدارحوصلہ افزا ہیں، دوسری جنگ عظیم کے ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بادشاہ چارلس نے کہا کہ تشدد کے واقعات میں عام شہریوں کی جرات مندانہ کارروائیاں قابل تعریف ہیں، ویٹی کن کا دورہ روحانی اتحاد کا تاریخی لمحہ تھا۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کی پوپ لِیو سے ملاقات، تاریخ رقم