سعودی عرب میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کےلیے تنخواہ، اوورٹائم سے متعلق بڑی خبر

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کے لیے کام کے اوقات، تنخواہ اوو ٹائم سے متعلق بیورو آف امیگریشن نے تفصیلات شیئر کی ہیں۔بیورو آف ایمگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارکنوں کی آگاہی کے حوالے سے سعودی عرب کے معیاری اوقات کار، آرام کے شیڈول، اوورٹائم اور تنخواہ کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں۔جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق سعودی عرب میں کام کے عام اوقات روزانہ زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے یا ہفتے میں 48 گھنٹے تک محدود ہیں۔ملازمین کو کام کے اوقات کے دوران لازمی آرام کرنے کا بھی حقدار قرار دیا گیا ہے، تاہم ملازمین کو کام کے معمولات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کن اقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا؟پالیسی کے تحت ملازمین کو ہفتے میں کم از کم ایک پورا دن آرام کا ملے گا یعنی چھٹی ہوگی، یہ ہفتہ وار چھٹی مسلسل چھ کام کے دنوں کے بعد فراہم کی جائےگی۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھٹی کا دن عام طور پر جمعہ کو ہونا چاہیے، تاہم اگر کام کی ضروریات کے تحت اس دن چھٹی ناقابل عمل ہو تو چھٹی کا متبادل دن مقرر کیا جائے۔ملازمین کےلیے بیورو نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کام کے اوقات معیاری آٹھ گھنٹے سے زیادہ ہوجائیں تو اسکو اوور ٹائم سمجھا جائے گا، جس کے لیے ملازمین کو ان کی ریگولر اجرت سے 50 فیصد زیادہ شرح پرادائیگی کی جائیگی۔سعودی عرب: 12 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن ڈی پورٹ