گرپتونت سنگھ کی بھارت میں ریاست ’ٹرمپ لینڈ‘ بنانے کی تجویز، نقشہ بھی پیش کر دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن (26 دسمبر 2025): سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت میں ’ٹرمپ لینڈ‘ کے نام سے ریاست بنانے کی تجویز دے دی۔بھارت میں مسیحی برادری پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے کیے گئے حملوں کے خلاف سربراہ سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے آواز اٹھائی۔گرپتونت سنگھ پنوں نے حملوں کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے شمال مشرقی بھارت میں ’ٹرمپ لینڈ‘ کے نام سے مسیحی وطن بنانے کی تجویز دی۔یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سفارت خانوں کو دہشت گردی کے اڈوں میں تبدیل کر دیا، سکھ فار جسٹسانہوں نے ’ٹرمپ لیںڈ‘ کا نقشہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت میں لاکھوں مسیحیوں کیلیے پناہ گاہ بن سکتی ہے، وہاں اقلیتیں مودی حکومت کے جبر کا سامنا کر رہی ہیں۔