کراچی (28 دسمبر 2029): ہالی ووڈ فلموں کے رسیا افراد کو ہوم الون ضرور یاد ہوگی رواں برس 12 سالہ بچے نے اسی طرح گھر میں کرسمس چور کو پکڑوایا۔ہوم الون ہالی ووڈ کی کامیڈی تھرلر فلم ہے، جو اپنے تجسس اور مزاحیہ واقعات کی بنا پر ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ فلم ہے۔ اس فلم کی مقبولیت کا یہ عالم کہ اس کے کئی سیکوئل بنے اور کامیاب رہے۔اس فلم میں ایک کمسن بچہ جو گھر میں اکیلا ہوتا ہے، وہ کرسمس کے موقع پر گھر میں چوری کے لیے گھسنے والے چوروں کا ناک میں دم کرتا اور پھر انہیں پولیس کے ہاتھوں پکڑوا دیتا ہے۔تاہم ایسا ہی کچھ حقیقت میں گزشتہ دنوں امریکی شہر نیویارک میں کرسمس کے موقع پر ہوا، لیکن گھر میں موجود 12 سالہ لڑکے نے اپنی عقل سے کام لیتے ہوئے نہ صرف کرسمس چور کو ناکام بنایا بلکہ اس کو پولیس سے ہتھکڑیاں بھی لگوا دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میڈفورڈ میں واقع اپنے گھر میں موجود 12 سالہ لڑکا ٹرسٹن ٹیلر اس وقت چوکنا ہوا، جب اس نے گھر کے کچن کی کھڑکی ٹوٹنے کی آواز سنی، جس کے بعد گھر میں کسی کے چلنے کی آواز آنے لگی۔یہ دیکھ کر لڑکے نے بجائے گھبرانے کے اپنے ہواس بحال رکھتے ہوئے بیڈروم کی کھڑکی سے باہر نکلا اور گھر میں گھسنے والے چور کو تلاش کرنے کے بعد پولیس کے ایمرجنسی سروس 911 کو کال کی۔ لڑکے نے پولیس کو صورتحال بتاتے ہوئے جلد پہنچنے کا کہا۔ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریںپولیس لڑکے کی کال پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور 53 سالہ چور کرسچن گارسیا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اس پر تھرڈ ڈگری چوری اور چوروں کے اوزار رکھنے کا الزام ہے۔