تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ فوجیوں کی نقل و حرکت منجمد اور سرحدی علاقوں کے شہریوں کو گھر واپسی کی اجازت پر بھی اتفاق ہوا ہے۔مشترکہ بیان کے مطابق تھائی لینڈ کمبوڈ یا تخریب کاری، سائبر کرائم کامقابلہ کرنے میں تعاون پر رضا مند ہو گئے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی 3 روز سے جاری مذاکرات کے بعد ہوئی ہے۔نائجیریا کی مسجد میں زوردار دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہواضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا، تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے متصل متنازع سرحد پر فضائی حملے کیے تھے، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر امریکی صدر کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد عائد کیا گیا تھا۔