نیویارک (27 دسمبر 2025): امریکا میں برفانی طوفان کی وجہ سے کرسمس کی تعطیلات میں 1500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔امریکا میں شدید سرد موسم اور جمعہ کو برفباری کے باعث فضائی سفر بری طرح متاثر ہو گیا ہے، پندرہ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں، فلائٹ اویئر ویب سائٹ کے مطابق 1119 پروازیں منسوخ اور 4000 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔نیویارک اور شکاگو کے ہوائی اڈے فلائٹ تاخیر کے بدترین مراکز میں شامل ہیں، حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں سے واپسی پر سفر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔نیشنل ویدر سروس کی جانب سے مڈویسٹ اور شمال مشرق میں طوفانی برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جب کہ نیویارک شہر میں ونٹر اسٹورم وارننگ نافذ کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک میں رات کے وقت شدید برف باری متوقع ہے جب کہ ہفتے کے اختتام پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور شدید سردی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔کیلیفورنیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحالقومی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے وقت عظیم جھیلوں کے علاقے میں برفباری متوقع ہے جب کہ برفانی طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکام نے مسافروں کو سڑکوں پر سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔فلائٹ اویئر کے مطابق خاص طور پر نیویارک اور شکاگو کے ہوائی اڈوں پر صورت حال خراب ہے، صرف نیویارک میں 785 پروازیں منسوخ کی گئیں۔