اسرائیل کا صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، مسلم ممالک ناراض: خلیجِ عدن سے جڑا صومالیہ کا یہ خطہ الگ کیوں ہونا چاہتا ہے؟

Wait 5 sec.

اسرائیل دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے باضابطہ طور پر صومالیہ کے علیحدگی پسند خطے ’صومالی لینڈ‘ کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ صومالی لینڈ کے صدر عبد الرحمن محمد عبداللہی نے اسے ’ایک تاریخی لمحہ‘ قرار دیا تاہم صومالیہ کے وزیرِاعظم حمزہ عبدي بری نے اسے ملک کی خودمختاری پر ’ایک دانستہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔