قومی راجدھانی میں ہوا کی رفتار سست ہونے اور درجہ حرارت میں گراوٹ کی وجہ سے جمعہ کو ایک بار پھر ہوا خراب سے انتہائی خراب زمرے میں پہنچ گئی جو ہفتہ کو بھی انتہائی خراب زمرے میں برقارہے۔ آج صبح کی شروعات کہرے اور دھند کے درمیان ہوئی جس سے حد بصارت بے حد کم ہو گئی ہے۔ ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق ہفتہ کی صبح راجدھانی میں ایئر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) 353 درج کیا گیا ہے جو کہ انتہائی خراب زمرہ ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی دہلی کے علی پور میں اے کیو آئی 377 درج کیا گیا جبکہ آنند وہارمیں 410، اشوک وہار میں 388، آیا نگر میں 272، بوانا میں 400، براڑی میں 342 اورچاندنی چوک علاقے میں اے کیو آئی 380 درج کیا گیا۔قومی راجدھانی بدستور زہریلی ہوا میں قید،اے کیو آئی پہنچا 325، مستقبل قریب میں کوئی راحت کی امید نہیںدریں اثنا ڈی ٹی یو میں 402، دوارکا سیکٹر 8 میں 366، آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹرمنل 3 علاقے میں 259، آئی ٹی او میں 379، جہانگیر پوری میں 415، لودھی روڈ میں 270، منڈکا میں 377، نجف گڑھ میں 271، نریلا میں 408، پنجابی 361، آر کے پورم میں 363، روہنی میں 409، سونیا وہار میں 370، وویک وہار میں 424 اوروزیر پور میں 397 درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اگر ہوا صاف ہے تو اسے 0 سے 50 کے درمیان درج کیا جاتا ہے۔ فضائی معیار کے اطمینان بخش ہونے کی صورت اس وقت ہوتی ہے جب انڈیکس51 سے 100 کے درمیان ہوتا ہے۔ اسی طرح 101-200 کا مطلب فضائی آلودگی کی سطح درمیانے زمرے کی ہے جب کہ 201 سے 300 کی ریڈنگ خراب ہوا کے معیار کی نشاندہی کرتی ہے اور301 سے 400 کا مطلب ہوا کا معیار انتہائی خراب ہوتا ہے۔ 401 سے 500 کے زمرے میں ہوا کا معیار سنگین بن جاتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ انسانی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ پہلے سے ہی بیماریوں سے پریشان لوگوں کے لیے یہ جان لیوا ہوتاہے۔