سال 2026 کے آغاز میں ایندھن کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں۔کویت 2026 کی پہلی سہ ماہی تک ایندھن کی مقررہ قیمتوں کو برقرار رکھے گا جس میں پریمیم پیٹرول کی قیمت 85 فلس فی لیٹر، ریگولر پیٹرول 105 فی لیٹر، اور ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 115 فلس فی لیٹر ہوگی۔خلیجی میڈیا کے مطابق آئل کے ایک سینئر ذرائع نے بتایا کہ سبسڈی کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے ریاستی کمیٹی نے الٹرا (98-آکٹین) پیٹرول کی قیمت بھی 200 فی لیٹر فلس مقرر کی ہے۔ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قیمتیں یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک برقرار رہیں گی۔پورے خلیج میں، زیادہ تر ممالک ایندھن کی قیمتوں کو آزاد کرنے کی طرف بڑھے ہیں جس سے وہ تیل کی عالمی منڈیوں کے مطابق اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔اس میکانزم کے تحت، پیٹرول کی قیمتوں کا عام طور پر جائزہ لیا جاتا ہے اور ہر مہینے کے آخر میں ان کا اعلان کیا جاتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں جنوری 2026 کے لیے ایندھن کی قیمتوں کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ دسمبر کے آخر میں تیل کی عالمی منڈیوں میں قدرے اضافہ ہوا ہے اور اس کا اثر نئے مہینے میں ڈرائیوروں کی ادائیگی پر پڑ سکتا ہے۔سپر 98 دسمبر میں 2.63 درہم سے 2.70 درہم تک بڑھ گیا، جو پچھلے مہینے سے تقریباً 2.7 فیصد زیادہ ہے۔ اسپیشل 95 بڑھ کر 2.51 سے 2.58 درہم تک پہنچ گیا۔E-Plus 91 بھی 2.44 سے بڑھ کر 2.51 درہم پر آگیا اور ڈیزل 2.67 سے بڑھ کر 2.85 درہم تک آگیا۔