ایس آئی آر: الیکشن کمیشن نے مدھیہ پردیش اور کیرالہ سمیت 4 ریاستوں کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی، لاکھوں نام ہٹائے گئے

Wait 5 sec.

الیکشن کمیشن نے 23 دسمبر کو مدھیہ پردیش، کیرالہ، چھتیس گڑھ اور انڈمان و نکوبار الجزائر میں ایس آئی آر یعنی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں 42.74 لاکھ نام ہٹائے گئے ہیں، جبکہ چھتیس گڑھ میں مجموعی طور پر 27 لاکھ ووٹرس کے نام حذف کیے گئے ہیں۔ کیرالہ کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں تقریباً 22 لاکھ نام ہٹائے جانے کی جانکاری سامنے آ رہی ہے۔#ElectionCommission released draft Electoral rolls for four states and UTs as part of ongoing Special Intensive Revision exercise. These states and UTs are Chhattisgarh, Madhya Pradesh, Kerala and Andaman and Nicobar.#SIR pic.twitter.com/pnxFSRD2WI— All India Radio News (@airnewsalerts) December 23, 2025میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں تقریباً 43 لاکھ ووٹرس کے نام ہٹائے جانے سے لوگوں میں تشویش دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 19 لاکھ سے زائد مرد ووٹرس اور 23.64 لاکھ خاتون ووٹرس ایسے ہیں، جن کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ 8.40 لاکھ سے زیادہ ناموں کی میپنگ نہیں ہو سکی ہے۔مذکورہ بالا 4 ریاستوں سے قبل الیکشن کمیشن 7 ریاستوں کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کر چکا ہے۔ ان میں مغربی بنگال، راجستھان، تمل ناڈو، گجرات، گوا، لکشدیپ اور پڈوچیری شامل ہیں۔ ان سبھی ریاستوں میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد نام حذف کیے گئے ہیں، جن کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں لگاتار ہنگامہ کر رہی ہیں۔ تنہا تمل ناڈو میں ہی تقریباً 97 لاکھ نام کاٹے گئے ہیں، جبکہ گجرات میں 70 لاکھ اور مغربی بنگال میں 58 لاکھ ووٹرس کے نام حذف ہوئے ہیں۔بہرحال، ڈرافٹ ووٹر لسٹ اور دعووں و اعتراضات کی فہرست اور حتمی ووٹر لسٹ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ ساتھ ہی اسے الیکشن کمیشن اپنی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کرے گا۔ یہاں ای آر او کے فیصلے کے خلاف ضلع مجسٹریٹ اور پھر سی ای او کے پاس اپیل کی سہولت ہوگی۔ ووٹرس کے ریکارڈ اگر میل نہیں کھاتے ہیں تو ای آر او نوٹس جاری کر سکتا ہے۔ جانچ کے بعد ہی نام جوڑنے اور ہٹانے کا فیصلہ لیا جائے گا۔ بغیر سماعت کسی کا نام نہیں ہٹایا جائے گا۔