نیویارک (28 دسمبر 2025): یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورت حال میں انتخابات نہیں ہو سکتے۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی اپنی سرخ لکیریں ہیں لیکن مفاہمت کا راستہ بھی نکل سکتا ہے، موجودہ سیکیورٹی صورت حال میں انتخابات نہیں ہو سکتے۔یوکرینی صدر کا کہنا تھا انتخابات کے لیے مضبوط سیکیورٹی ضمانتوں کی ضرورت ہے، اور امریکی ضمانتوں کا انحصار اس بات پر ہے کہ صدر ٹرمپ کیا دینے کے لیے تیار ہیں۔زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے قبل روسی ڈرونز اور میزائلوں نے یوکرین کو ہلا کر رکھ دیاولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کے دفاع میں مزید دفاعی میزائلوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے آج اتوار کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے اپنے سفر سے قبل یوکرین کے یورپی اتحادیوں اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی ہے۔دوسری طرف یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اولیکسی گونچارینکو کا کہنا ہے کہ ولودیمیر زیلینسکی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات ہمیں امن کے قریب لے جائے گی۔ اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا یوکرین میں جلد سے جلد امن کی ضرورت ہے کیوں کہ جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔