جرمنی سے مسلح ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث افغان باشندے کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث دیگر افغان باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کرنے کے لئے کارروائی جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق افغان جریدے کا کہنا ہے کہ 2018 سے اب تک 220 سے زائد جرائم میں ملوث افغان پناہ گزینوں کو جرمنی سے بے دخل کیا جاچکا ہے۔جریدے کے مطابق 2024 اور 2025 میں جرمنی سے بالترتیب 28 اور81 افغان باشندوں کو ملک بدر کیا گیا۔کینیڈا میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری گرفتاراقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2025 میں ایران بھی لاکھوں افغان شہریوں کو ملک بدر کرچکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔