ابوظبی (27 دسمبر 2025): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے سخت قانون متعارف کرایا ہے۔متحدہ عرب امارات نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے نیا سخت قانون متعارف کرا دیا، نئے قانون کے تحت بچوں کا ڈیٹا شیئر کرنے پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔آن لائن گیمز، جوئے اور سٹے کے گیمز بچوں کے لیے ممنوع قرار دے دیے گئے، اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور گیمنگ پلیٹ فارمز پر سخت نگرانی کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کے لیے نئی کونسل بھی قائم کر دی گئی ہے۔ یو اے ای نے 2026 کو فیملی کا سال بھی قرار دیا ہے، اور یہ قانون سال کے آغاز سے قبل متعارف کرایا گیا ہے۔امریکا میں 1500 سے زائد پروازیں منسوخیہ قانون بچوں کو ایسے ڈیجیٹل مواد اور طریقۂ کار سے محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے جو ان کی جسمانی، نفسیاتی یا اخلاقی نشوونما کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ قانون صاف طور پر بتاتا ہے کہ سرکاری اداروں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں۔یہ فرمان اُن انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لاگو ہوتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے اندر کام کر رہے ہیں یا ملک میں موجود صارفین کو ہدف بناتے ہیں۔ ان میں ویب سائٹس، سرچ انجنز، میسجنگ اور اسمارٹ ایپلی کیشنز، فورمز، آن لائن گیمنگ پلیٹ فارمز، سوشل میڈیا، لائیو اسٹریمنگ سروسز، پوڈکاسٹس، ویڈیو آن ڈیمانڈ پلیٹ فارمز اور ای کامرس ویب سائٹس شامل ہیں۔