اسرائیل صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

Wait 5 sec.

تل ابیب (27 دسمبر 2025): اسرائیل صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔روئٹرز کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کے روز خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور صومالی لینڈ نے مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں، انھوں نے اعلان کو ابراہیم معاہدوں کی روح کے مطابق قرار دیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے کی صورت حال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے اور صومالیہ کی علیحدگی کے خلاف دیرینہ مخالفت کو ایک بڑے امتحان سے دوچار کر سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ’’صومالی لینڈ‘‘ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیے جانے کے ساتھ ہی یہ علاقہ دوبارہ سرخیوں میں آ گیا ہے۔بچوں کا ڈیٹا آن لائن پوسٹ کرنے والے خبردار، یو اے ای نے سخت قدم اٹھا لیاایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے صومالی لینڈ کے صدر عبد الرحمٰن محمد عبداللہی کو مبارک باد دی، ان کی قیادت کی تعریف کی اور انھیں اسرائیل کے دورے کی دعوت بھی دی۔صدر عبدالرحمن محمد عبداللہی نے اپنے بیان میں کہا کہ صومالی لینڈ ابراہیم معاہدوں میں شامل ہوگا، یہ علاقائی اور عالمی امن کی جانب ایک قدم ہے۔ یاد رہے کہ ابراہیم معاہدے 2020 میں صدر ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کی ثالثی سے ہوئے تھے، جن کے تحت اسرائیل نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے، جبکہ بعد میں دیگر ممالک بھی اس عمل میں شامل ہوئے۔تاہم، صومالیہ کی حکومت نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ’’غیر قانونی قدم‘‘ اور اپنی خودمختاری پر ’’جان بوجھ کر حملہ‘‘ قرار دیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق صومالیہ نے صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔