مسجد الحرام کی دوسری منزل سے عمرہ زائر کے گرنے کے واقعہ کی تحقیقات

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ (26 دسمبر 2025): مسجد الحرام کی دوسری منزل سے عمرہ زائر کے گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سبق نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ایک شخص مسجد الحرام کی دوسری منزل سے کودا لیکن مسجد کی اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکار نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے بروقت مداخلت کی اور کودنے والے شخص کو براہ راست زمین سے ٹکرانے سے بچا لیا۔حرمین کے ادارہ امن عامہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مسجد الحرام میں پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والے عمرہ زائر اور اسے بچانے کی کوشش کرنے والے سیکیورٹی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔‘ادارہ امن عامہ کا مزید کہنا تھا واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تفتیش کے لیے کیس متعلقہ ادارے کو سونپ دیا گیا ہے۔