پی آئی اے کی نجکاری، قیاس آرائیاں اور حقیقت: کیا حکومت نے قومی ایئرلائن کو سستے داموں فروخت کر دیا؟

Wait 5 sec.

پی آئی اے کی فروخت کے حوالے سے بہت سے سوال پاکستان میں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔ ایک سوال یہ ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے پاکستان کے قومی خزانے کو بنیادی طور پر کتنا پیسہ ملے گا؟ کچھ حلقے یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ جتنے پیسوں میں حکومت قومی ایئر لائن کو بیچ رہی ہے اس سے زیادہ مالیت کے تو اس کے پاس جہاز موجود تھے۔