آرکنساس: امریکا میں کرسمس کی رات پاوربال لاٹری میں ایک خوش نصیب امریکی شہری نے 1.8 ارب ڈالر (500 ارب روپے) کی تاریخی لاٹری جیت لی، ٹکٹ امریکی ریاست آرکنساس میں فروخت ہوا تھا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاوربال حکام کا کہنا ہے کہ جیتنے والے ٹکٹ نے تمام چھ نمبرز درست طور پر ملائے، جن میں 4، 25، 31، 52 اور 59 کے ساتھ ریڈ پاوربال نمبر 19 اور 2x پاور پلے ملٹی پلائر شامل تھا۔حتمی ٹکٹ فروخت کے بعد جیک پاٹ کی مجموعی مالیت 1.817 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔یہ انعام امریکی تاریخ میں اب تک جیتا جانے والا دوسرا سب سے بڑا لاٹری جیک پاٹ ہے جبکہ رواں سال پاوربال کا سب سے بڑا انعام بھی یہی ہے۔امریکی گرین کارڈ لاٹری کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبرپاوربال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ صرف دوسری مرتبہ ہے کہ آرکنساس میں فروخت ہونے والے ٹکٹ نے پاوربال جیک پاٹ جیت لیا، یہ کامیابی اس سے قبل 2010 میں حاصل ہوئی تھی۔