باپ نے کرائے کے قاتلوں سے بیٹے کا قتل کروا دیا!

Wait 5 sec.

(22 دسمبر 2025) سنگدل اور بے شرم باپ نے بہو سے ناجائز تعلقات استوار رکھنے کے لیے اپنے سگے بیٹے کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کروا دیا۔بھارت میں آئے روز ایسے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں، جو بھارتی معاشرے کی گرتی ہوئی اقدار کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں میڈیا کی زینت بنا، جس میں باپ نے اپنے سگے بیٹے کو صرف اس لیے موت کے گھاٹ اتروا دیا کہ وہ اس کے بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انسانی معاشرے کے لیے انتہائی شرمناک یہ واقعہ ریاست تلنگانہ میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنے سگے نوجوان بیٹے کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کروا دیا۔ تاہم، پولیس نے ظالم باپ کو کرائے کے قاتلوں سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کی گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب تمام ملزمان طے شدہ رقم لینے کے لیے ایک ہی جگہ جمع ہوئے، جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 36 سالہ انجیا کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی اور 2017 میں وہ روزگار کے لیے بیرون ملک چلا گیا تھا، جہاں سے وہ 2019 میں واپس آیا۔پولیس کے مطابق وطن واپسی پر اسے اپنے والد لچیا اور اپنی بیوی کے درمیان غیر معمولی قربت محسوس ہوئی اور جب اس نے دونوں پر سختی کی تو لچیا نے بیٹے کو بہو سے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے اسے کرائے کے قاتلوں سے قتل کرانے کا منصوبہ بنایا اور تین لاکھ میں یہ سودا طے کیا۔کرائے کے قاتلوں نے منصوبے کے تحت انجیا سے پہلے دوستی بڑھائی اور وہ ساتھ شراب نوشی کرنے لگے۔ ایک روز اسے شراب پلا کر بالکل مدہوش کر دیا اور پھر گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو نہر میں پھینک دیا۔مقتول کے باپ اور بیوی نے انجیا کی موت کو حادثاتی ظاہر کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے جب شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو سارا عقدہ کھل گیا اور یوں مجرمان گرفتار کر لیے گئے۔