رواں برس دنیا بھر سے سب سے زیادہ بھارتی شہری ڈی پورٹ کیے گئے!

Wait 5 sec.

کراچی (28 دسمبر 2025): رواں برس دنیا بھر سے سب سے زیادہ بھارتی شہری ڈی پورٹ کیے گئے جن کی تعداد 26 ہزار 600 سے زائد ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعداد وشمار خود بھارت کی وزارت خارجہ نے راجیہ سبھا میں پیش کیے۔ سب سے زیادہ بھارتی شہریوں کی بے دخلی سعودی عرب سے ہوئی۔سعودی عرب سے رواں برس مجموعی طور پر 10 ہزار 884 بھارتیوں کو بے دخل کیا گیا۔ ان میں 7 ہزار 19 ریاض اور 3865 کو جدہ سے بے دخل کیا گیا۔سعودی عرب نے پانچ سال کے دوران مجموعی طور پر 50 ہزار کے قریب بھارتیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ریاض میں ہندوستانی مشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں 8,887، 2022 میں 10,277، 2023 میں 11,486، 2024 میں 9206 کو ملک بدر کیا گیا۔امریکا نے 3812 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کر کے ان کے ملک واپس بھیجا۔ پانچ سال میں یہ تعداد 6446 رہی۔متحدہ عرب امارات نے ایک ہزار 469 بھارتیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کیا۔ جب کہ 2021 سے 2025 تک پانچ سال کے عرصہ کے دوران 3979 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔