بھارت نے عثمان ہادی کے قاتلوں کو پناہ دی، بنگلادیشی پولیس کا انکشاف

Wait 5 sec.

ڈھاکہ(28 دسمبر 2025): بنگلادیشی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے عثمان ہادی کے قاتلوں کو پناہ دی ہے۔ڈھکا پولیس کے مطابق بنگلہ دیش کی طلبہ تحریک کے پرجوش اور بہادر رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے دو مرکزی ملزم بھارت فرار ہوگئے، ملزم فیصل کریم مسعود اور عالمگیر شیخ نے بھارتی ریاست میگھالیہ میں پناہ لی۔ڈھاکہ پولیس کا کہنا ہے عثمان ہادی کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، اس سلسلے میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنھوں نے شوٹر کو بھارت فرار ہونے میں مدد دی تھی۔پولیس نے بتایا تحقیقات کے دوران تیرپن بینک اکاؤنٹس کے دستخط شدہ چیکس برآمد ہوئے ہیں جن کی مالیت دو سو اٹھارہ کروڑ ٹکا ہے، واضح رہے کہ ہادی عثمان کو ڈھاکہ میں اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ ایک مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔بنگلہ دیش: طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی کے قاتلوں‌ کی شناخت ہو گئی!شریف عثمان ہادی، جو شیخ حسینہ واجد کی مطلق العنان حکومت کے خلاف طلبہ کی ملک گیر تحریک کے صفِ اول کے رہنماؤں میں شامل تھے، ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد کئی روز تک موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔عثمان ہادی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پورے بنگلہ دیش میں مظاہرے کیے گئے تھے اور مظاہرین اس قتل کا الزام براہِ راست بھارت پر بھی عائد کر رہے ہیں۔