(29 دسمبر 2025): انسانی صحت کیلیے نقصان دہ ہونے کے باوجود کثیر تعداد سگریٹ نوش ہے ان کے لیے خبر ہے کہ سگریٹ اب انتہائی مہنگی ہو جائے گی۔سگریٹ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور ہر پیکٹ پر یہ انتباہی پیغام درج بھی ہوتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود دنیا بھر میں کروڑوں لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ اب ایسے ہی سگریٹ نوش افراد کے لیے بری خبر ہے کہ یہ سگریٹ اب انتہائی مہنگی ہونے والی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت سگریٹ کی فروخت اور سگریٹ نوشی کو کم کرنے کے لیے ایکسائز ڈیوٹی میں بھاری اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں ایک سگریٹ کی قیمت 72 روپے (پاکستان لگ بھگ 230 روپے) تک جا سکتی ہے۔بھارت میں اچھے برانڈ کے ایک سگریٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت تقریباً 18 روپے (پاکستانی 55 روپے سے زائد) ہے جس کو چار گنا بڑھا کر 72 روپے فی سگریٹ کرنے کی تجویز ہے۔اس سلسلے میں وزیر مملکت فنانس پنکج چوہدری کی جانب سے تمباکو مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی اور سیس میں نظر ثانی سے متعلق بل پیش کیا گیا ہے۔’سگریٹ چھوڑ دیں‘ ترک صدر کی بات پر اٹلی کی وزیراعظم کا دلچسپ جواب