ریاض (04 مئی 2026): سعودی عرب نے حج کے دوران عازمین کو پاسپورٹ کی بجائے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ساتھ سفر کی اجازت دے دی ہے۔سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے مطابق اب حجاج کرام مملکت کے اندر سفر کے لیے پاسپورٹ ساتھ رکھنے کی بجائے ڈیجیٹل وزیٹر آئی ڈی استعمال کر سکتے ہیں۔ادارے نے بتایا کہ عازمین یہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ وزارت داخلہ کے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، جس سے قیام کے دوران مملکت بھر میں ان کی نقل و حرکت زیادہ آسان اور محفوظ ہو جائے گی۔حج ضوابط کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ڈیجیٹل وزیٹر آئی ڈی ایک سرکاری دستاویز کے طور پر تسلیم کی جائے گی اور اس کے ذریعے سعودی عرب کے اندر سفر کیا جا سکے گا، جس سے فزیکل پاسپورٹ ساتھ رکھنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد حجاج کرام کی نقل و حرکت کو سہل بنانا اور خاص طور پر حج کے مصروف سیزن میں سہولت میں اضافہ کرنا ہے۔