کانگریس لیڈر پون کھیڑا کے دہلی پہنچنے پر حامیوں نے ان کا زبردت استقبال کیا۔ یہ والہانہ استقبال ایسے وقت میں ہوا جب انہیں سپریم کورٹ سے پیشگی ضمانت ملی ہے۔ یہ ضمانت آسام پولیس کے ذریعہ درج اس ایف آئی آر کے معاملے میں دی گئی جو ہیمنت بسوا سرما کی اہلیہ رنکی بھوئیاں سرما کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔شکایت میں پون کھیڑا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے رنکی بھوئیاں سرما کے پاس کئی پاسپورٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سپریم کورٹ سے مجھے جو راحت ملی ہے، وہ بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ لکھے گئے آئین کی وجہ سے ہے۔ ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ ان جابر حکومتوں کے خلاف ایک فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ دیا جائے گا۔ راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی اور ہم تمام مسلسل الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال اٹھا رہے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اس کا جواب دینے کی زحمت نہیں کرتا۔‘‘کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے مزید کہا کہ ’’آئین ہمیشہ محافظ کے طور پر سامنے آتا ہے۔ جب بھی کوئی شخص مشکل میں ہوتا ہے یا کسی جابر حکومت کے خلاف لڑ رہا ہوتا ہے، تو بی آر امبیڈکر کا آئین ہی اس کی مدد کرتا ہے۔ سپریم کورٹ سے مجھے جو راحت ملی ہے، وہ بھی اسی آئین کی وجہ سے ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے مجھے ضمانت دی۔ اس ضمانت سے پورے ملک کو ایک واضح پیغام جاتا ہے کہ جب بھی حکومت کے ذریعے کسی عام شہری کے حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، تب بابا صاحب امبیڈکر کا آئین اس کے تحفظ کے لیے ضرور آگے آتا ہے۔ میرے تحفظ کے لیے بھی آیا۔‘‘’آج آئین کی فتح ہوئی ہے‘، پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے پیشگی ضمانت ملنے پر کانگریس کا اظہارِ خوشیپون کھیڑا کے مطابق جب بھی کسی حکومت کے ذریعے کسی عام شہری، یہاں تک کہ اپوزیشن کے بھی حقوق کی خلاف ورزی کی جائے گی، تو بابا صاحب امبیڈکر کا آئین یقینی طور پر ان کے تحفظ کے لیے آگے آئے گا، اور وہ میرے تحفظ کے لیے بھی آگے آیا۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ مرکز اور کچھ ریاستوں میں ایسی جابر حکومتوں کے خلاف ایک فیصلہ کن مینڈیٹ آئے گا، کیونکہ لوگوں کے ذہنوں میں ان کے بارے میں سوالات ہیں۔ جب بھی کوئی ان کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے، تو الیکشن کمیشن کو بھی اس کا جواب دینا چاہیے۔کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے سپریم کورٹ سے پیشگی ضمانت کو جمہوریت کی فتح قرار دیا، پارٹی لیڈران اور حامیوں کا ادا کیا شکریہمیڈیا سے بات کرتے ہوئے پون کھیڑا نے مزید کہا کہ آسام حکومت نے مجھے پھنسانے کی کوشش کی تھی، لیکن سپریم کورٹ نے ایسا نہیں ہونے دیا، ہمیں آئین پر مکمل بھروسہ ہے۔ آئین سب کی حفاظت کرتا ہے، بالکل اسی طرح ہماری بھی حفاظت ہوئی ہے۔