دو امریکی فوجی غائب ہو گئے!

Wait 5 sec.

مراکش میں افریقا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کے دوران 2 امریکی فوجی لاپتہ ہو گئے۔امریکی افریقہ کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی جنوبی علاقے تان تان میں تربیتی مشق کے دوران لاپتہ ہوئے، دونوں اہلکار پہاڑی چوٹی کے قریب مشق کرتے ہوئے غائب ہوئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔لاپتہ امریکی فوجیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔AFRICOM نے کہا کہ امریکا، مراکش اور دیگر ممالک جو افریقی لیوائن کی سالانہ مشق میں حصہ لے رہے ہیں، نے زمینی، فضائی اور سمندری اثاثوں پر مشتمل تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔افریقن لیوائن سب سے بڑی سالانہ مشترکہ فوجی مشق ہے جس میں امریکا براعظم میں حصہ لیتا ہے۔اس کی میزبانی مراکش، گھانا، سینیگال اور تیونس کر رہے ہیں، اور اس کا بیان کردہ مقصد "شرکاء کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانا اور افریقا اور دنیا بھر میں بحرانوں اور ہنگامی حالات کا جواب دینے کے لیے تیاری” ہے۔