یواےای میں الرٹ جاری، پروازیں معطل

Wait 5 sec.

متحدہ عرب امارات پر بلیسٹک اور کروز میزائل حملوں کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا۔فجیرہ میں آئل انڈسٹری زون پر ایران کا ڈرون حملہ ہوا جس سے متعلق اماراتی حکام نے بتایا آئل انڈسٹری زون میں حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔ واقعے میں تین بھارتی شہری زخمی ہو گئے۔یواےای کی وزارت دفاع نے بتایا ایران نے چار کروز اور بلیسٹک میزائل داغے جس پر اماراتی فضائی دفاعی نظام نے تین میزائل کامیابی سےتباہ کر دیے جب کہ ایک میزائل سمندر میں گرا۔متحدہ عرب امارات میں سنی گئی آوازیں فضائی خطرات کوکامیابی سےروکنےکا نتیجہ تھیں۔حملوں کے بعد دبئی اور شارجہ میں پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔یواےای نے سہہ پہر میں بھی ممکنہ میزائل حملوں کےخطرات کےپیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کیا تھا اور شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔