’ایران نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے۔فاکس نیوز سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے بحری جہازوں کی مدد کر رہے ہیں اور اگر ایران نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران امن مذاکرات کیلئے بہت زیادہ نرم ہو چکا ہے خطے میں امریکی فوج کی موجودگی برقرار رہےگی۔امریکی صدر کا کہنا تھا ک ہمارے پاس  بہترین اسلحہ گولہ بارود  موجود ہے امریکا کے پاس بہترین جنگی آلات اور سازوسامان ہے امریکا کے دنیا بھر میں فوجی اڈے موجود ہیں جو امریکی فوجی اڈے جدید ترین آلات حرب سے لیس ہیں ضرورت پڑنے پر ہم اپنے تمام جدید ہتھیار استعمال کریں گے۔