ملک کی 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے والے ہیں، اور اس وجہ سے سیاسی گرمی اپنے شباب پر ہے، لیکن اسی دوران موسم میں ٹھنڈک نے سبھی کو راحت دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے متعلق بڑی راحت کے اشارے دیے ہیں۔ دہلی سے لے کر بنگال اور شمال مشرق تک موسم نے کروٹ لی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک کی راجدھانی دہلی میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ وہیں مغربی بنگال، سکم اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی بھاری بارش اور آندھی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔آئی ایم ڈی نے پیر کے روز دہلی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ الرٹ ’ٹیک ایکشن‘ والا ہے یعنی فوری احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں گرج کے ساتھ بجلی چمکنے، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہچ سکتی ہے۔دہلی میں خوشگوار ہوا موسم، کئی علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد گرمی سے ملی راحتمحمکمہ موسمیات کے مطابق باہری شمالی دہلی، شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی، جنوبی دہلی، شمالی دہلی کے کچھ حصے، سینٹرل دہلی، شمال مشرقی دہلی اور شاہدرہ میں آج (4 مئی) کو ریڈ الرٹ جاری ہے۔ جبکہ جنوبی دہلی، جنوب مشرقی دہلی اور شمالی دہلی کے کچھ حصوں میں اورینج الرٹ ہے۔ اس کے علاوہ دہلی۔این سی آر کے زیادہ تر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بتادیں کہ گزشتہ رات سے دہلی۔این سی آر میں موسم پوری طرح تبدیل ہوگیا ہے۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، فریدآباد اورگروگرام سمیت دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں بارش کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ کچھ علاقوں میں درمیانے سے تیز بارش ہوئی ہے۔ موسم میں تازہ تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے اور اس طرح موسم ’ٹھنڈا۔ٹھنڈا، کول۔کول‘ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو مئی کے پہلے 10 دنوں میں گرم ہواؤں کی واپسی کے آثار نہیں ہیں۔ وہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 40 ڈگری سیلسیس سے نیچے ہی رہ سکتا ہے۔شمالی ہندوستان کو بارش اور طوفان سے نہیں ملی راحت، درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز، دہلی میں گرمی بڑھنے کا امکانقومی راجدھانی دہلی کے ساتھ ساتھ سب ہمالین مغربی بنگال، سکم اور پورے شمال مشرقی ہندوستان میں 5 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بھاری بارش کا الرٹ ہے۔ اس دوران 40-60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ان علاقوں میں کہیں کہیں بہت بھاری بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بنگال کے بیربھوم، مرشدآباد، ندیا، مشرق اور مغربی دینا پور، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ سمیت کئی اضلاع میں 4 مئی کو آندھی۔ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس دوران 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بنگال کے تقریباً سبھی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج۔چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحل پر ماہی گیروں کو آج سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔