مغربی بنگال میں 294 میں سے 293 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ شماری شروعمغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج آج سامنے آ جائیں گے۔ حالانکہ 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 293 سیٹوں پر ہی آج ووٹ شماری ہوگی، کیونکہ پھالٹا سیٹ پر پھر سے ووٹنگ ہونی ہے۔ پھالٹا کو چھوڑ کر بقیہ سبھی سیٹوں پر ووٹ شماری 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ 8 بجے پوسٹل بیلیٹ کی گنتی شروع ہوگی، اس پھر اس کے تقریباً نصف گھنٹے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین، یعنی ای وی ایم کی ووٹ شماری کا آغاز ہوگا۔اس درمیان ترنمول کانگریس لیڈر وجئے اپادھیائے نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ’’ممتا بنرجی چوتھی بار وزیر اعلیٰ بننے جا رہی ہیں۔ وہ انڈیا اتحاد کی لیڈر کی شکل میں ابھریں گی۔‘‘