واشنگٹن (04 مئی 2026): امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کی مدد کے لیے ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ شروع کر رہی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز پروجیکٹ فریڈم شروع کرے گی تاکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی کے لیے آزادیٔ آمد و رفت بحال کی جا سکے۔سینٹکام نے کہا ’’یہ مشن، جس کی ہدایت صدر کی جانب سے دی گئی ہے، ان تجارتی جہازوں کی مدد کرے گا جو اس اہم بین الاقوامی تجارتی راستے سے آزادانہ گزرنا چاہتے ہیں۔‘‘صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیںاس بیان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اس آپریشن کا عندیہ دیا تھا۔ سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ’’ہم بحری ناکہ بندی کو بھی برقرار رکھیں گے۔‘‘سینٹکام کے مطابق آپریشن پروسپیریٹی گارڈین گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز، 100 سے زائد زمینی اور بحری ہوائی جہاز، مختلف شعبوں میں کام کرنے والے بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز، اور 15,000 فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔