تہران: ایران میں علی الصبح تین افراد کو پھانسی دے دی گئی، ملزمان پر شمال مشرقی شہر مشہد میں بدامنی پھیلانے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ سے وابستہ ہو کر سازش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سزائے موت پانے والے دو افراد، مہدی رسولی اور محمد رضا میری کو ‘موساد کے کارندے’ قرار دیا گیا تھا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں جنوری 2026 میں حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ کوشش میں ملوث تھے۔تیسرآ شخص ابراہیم دولت آبادی جسے پھانسی دی گئی اس پر مشہد کے علاقے ‘طبرسی’ میں ہونے والی بدامنی کے دوران کلیدی کردار ادا کرنے کا الزام تھا۔حکام کے مطابق رسولی اور میری نے مشہد میں ہونے والے واقعات کے دوران ایرانی سیکورٹی فورسز کے ایک اہلکار کے قتل میں براہِ راست حصہ لیا۔امریکا اب تک ایران کے کتنے تیل بردار بحری جہاز روک سکا ؟ رپورٹدولت آبادی پر الزام تھا کہ انہوں نے ان گروہوں کی قیادت کی جو پرتشدد جھڑپوں میں ملوث تھے، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔