آسام انتخابات LIVE: بی جے پی رجحانات میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی آگے، کانگریس کے لیے راہیں مشکل!

Wait 5 sec.

بی جے پی رجحانات میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی آگے، کانگریس کے لیے راہیں مشکل!آسام میں اب تک 114 سیٹوں کے رجحانات سامنے آ چکے ہیں۔ بی جے پی ان رجحانات میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اب تک 85 سیٹوں پر سبقت بنا چکی ہے۔ کانگریس کی راہیں انتہائی مشکل نظر آ رہی ہیں، کیونکہ اس کے محض 28 امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ ایک سیٹ پر اے آئی یو ڈی ایف کا امیدوار آگے ہے۔کانگریس کی ہوگی واپسی یا ہیمنت بسوا سرما پھر کریں گے واپسی؟آسام اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہونے والا ہے۔ اس صوبہ کی 126 سیٹوں پر کس کی حکومت بنے گی، اس پر شمال مشرق ہی نہیں، پورے ہندوستان کی نظر بنی ہوئی ہے۔ آسام میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی اور کانگریس و بی جے پی کے درمیان زبردست ٹکر کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کانگریس واپسی کرتی ہے یا پھر ہیمنت بسوا سرما ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ پوسٹل بیلیٹ کی گنتی شروع ہو چکی ہے، اور تھوڑی ہی دیر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) بھی کھلنے والی ہیں۔