واشنگٹن (03 مئی 2026): وائٹ ہاؤس نے نئی چال چلتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم میں سابق لابیسٹ نِک اسٹیورٹ کو شامل کر دیا ہے۔سی بی ایس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایران سے متعلق مذاکراتی ٹیم میں سابق لابیسٹ کی شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق نک اسٹیورٹ کو ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنے والی ٹیم میں بطور مشیر شامل کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز نے ایک بیان میں کہا ’’نک اسٹیورٹ ایک ذہین اور تجربہ کار پالیسی ماہر ہیں، جو خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی باصلاحیت ٹیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ اس عہدے کے لیے قیادت اور ایران پالیسی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔‘‘اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنرترجمان کا کہنا تھا کہ نک اسٹیورٹ نے پہلی ٹرمپ انتظامیہ کے دوران بھی محکمۂ خارجہ اور کیپیٹل ہل کیس میں خدمات انجام دی تھیں، اور وہ ایک قابلِ اعتماد آواز ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا چودہ نکاتی تجاویز پر رد عملاولیویا ویلز نے کہا خصوصی ایلچی وٹکوف صدر ٹرمپ اور ان کی پوری قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کام کرتے ہوئے ایسا معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو امریکا اور دنیا کے لیے مفید ہو۔امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اسٹیورٹ کو جیرڈ کشنر کی جانب سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اور وہ پہلے فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی کے لابنگ وِنگ کے لیے کام کر چکے ہیں، جو ایک سخت مؤقف رکھنے والا گروپ ہے اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مضبوط حمایت کے لیے جانا جاتا ہے۔