تمل ناڈو اسمبلی انتخاب: کل نتائج سے قبل پولنگ مراکز پر 18 ہزار پولیس اہلکار تعینات

Wait 5 sec.

ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں 23 اپریل کو تمام 234 اسمبلی حلقوں میں ہوئی ووٹنگ کے بعد پیر کے روز ہونے والی ووٹوں کی گنتی کی تیاریوں کے درمیان گنتی مراکز پر تقریباً 18,000 پولس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ متعلقہ اتھارٹیوں کی جانب سے تمام 62 گنتی مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ جہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو محفوظ رکھا گیا ہے اور انہیں سخت نگرانی میں کھولا جائے گا۔ووٹوں کی گنتی کا عمل اس بات کا تعین کرے گا کہ ریاست میں اگلی حکومت کون بنائے گا، اس معاملے پر سیاسی جماعتوں اور عام لوگوں کے درمیان شدید تجسس پایا جارہا ہے۔ حالیہ انتخابات میں چہار رُخی مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں ڈی ایم کے زیرقیادت سیکولر پروگریسو الائنس(ایس پی اے)، اے آئی اے ڈی ایم کے زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے)، نام تاملر کچی (این ٹی کے) اور اداکار وجے کی تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) شامل رہے۔تمل ناڈو اسمبلی انتخابات: چنئی میں کھڑگے کی پریس کانفرنس، بی جے پی اور وزیر اعظم پر شدید حملہسیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹی وی کے کے میدان میں اترنے سے ووٹوں کی تقسیم کی وجہ سے انتخابی جغرافیہ بدل گیا ہے جس سے اندازہ لگانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔ بتائج سے پہلےاہم سوالات گردش کررہے ہیں اور پوچھا جارہا ہے کہ کیا ڈی ایم کے اقتدار میں واپس آ کر تاریخ رقم کرے گی؟ کیا اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد واپسی کر پائے گا؟ کیا وجے کنگ میکر بنیں گے یا مضبوط اپوزیشن کے طورپر ابھریں گے؟ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے پوسٹل بیلٹ کے ساتھ شروع ہوگی، اس کے بعد صبح 8:30 بجے ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا۔ اس موقع پر پرامن عمل کو یقینی بنانے کے لیے ریاست بھر میں سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گنتی مراکز پر تعینات اہلکاروں کے علاوہ مسلح نیم فوجی دستوں کی 40 سے زائد کمپنیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ تمل ناڈو میں مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر رہیں گے۔ یہ وسیع حفاظتی انتظامات ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سندیپ رے راٹھور کے حکم پر نافذ کیے گئے ہیں۔ سینئر افسران — آئی جی، ڈی آئی جی، کمشنر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ  کو اپنے اپنے علاقوں میں سخت چوکسی برقرار رکھنے کی ہدایات دی گئی ہے۔اسمبلی انتخابات: شام 5 بجے تک مغربی بنگال میں 89.93 فیصد اور تمل ناڈو میں 82.24 فیصد ووٹنگ ریکارڈصرف چنئی میں ہی کوئین میری کالج، انا یونیورسٹی (گنڈی) اور لویولا کالج میں گنتی کے 3 مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں تقریباً 3000 پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔ مزید برآں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے میٹروپولیٹن ایریا میں 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔نتائج کے اعلان کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے دفاتر جیسے حساس مقامات پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ارچنا پٹنائک کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ ای وی ایم ووٹوں کے لیے 234 ہال اور پوسٹل بیلٹ کے لیے 240 ہال بنائے گئے ہیں۔ کُل 3,324 کاؤنٹنگ ٹیبل استعمال کی جائیں گی۔ اس عمل میں 10,545 اہلکار شامل ہوں گے جن کی مدد سے 4,624 مائیکرو آبزرور تعینات رہیں گے تاکہ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جاسکے۔مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں انتخابی مہم ختم، 23 اپریل کو ووٹنگ، حفاظت کے پختہ انتظاماتواضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہر اسمبلی حلقے کے لیے ایک کاؤنٹنگ سپروائزر کا تقرر کیا ہے، اس عمل کی نگرانی کے لیے 234 سپروائزر بنائے گئے ہیں۔ مزید برآں پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے لیے 1,135 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو تعینات کیا گیا ہے جہاں ہر 500 ووٹ پر ایک کاؤنٹنگ ٹیبل لگائی گئی ہیں۔اس سلسلے میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام گنتی مراکز پر 3 لیئر سیکورٹی نظام نافذ کیا گیا ہے۔ پہلی بار انٹری کو کنٹرول کرنے کے لیے کیو آرکوڈ پر مبنی فوٹو شناختی کارڈ نافذ کیے گئے ہیں، جس سے صرف مجاز اہلکار کو ہی تصدیق کے بعد داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔ نتائج کا اعلان ہر حلقے کے ریٹرننگ آفیسر پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے کریں گے اور یہ الیکشن کمیشن کے سرکاری پلیٹ فارمز ای سی آئی نیٹ ایپ اور ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔ جیسے ہی گنتی شروع ہوگی، پوری ریاست ایک فیصلہ کن مینڈیٹ کی منتظر ہوگی جو تمل ناڈو کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔