’سنیل میرے دوست‘، آئی پی ایل میں 200 وکٹ لینے پر شاہ رخ خان نے نارائن کے نام لکھا اہم پیغام

Wait 5 sec.

آئی پی ایل 2026 میں سنیل نارائن نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ایک ہی اوور میں 2 وکٹ لیے۔ اسی دوران انہوں نے آئی پی ایل کی پچ پر اپنی 200 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔ سنیل نارائن نے پہلے سلیل اروڑا کو آؤٹ کیا اور پھر ایشان کشن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کولکاتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کے لیے 2012 میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والے سنیل نارائن نے سلیل اروڑا کو اپنا 200واں شکار بنایا۔ آئی پی ایل میں 200 سے زائد وکٹ لینے والے سنیل نارائن کے کے آر کے پہلے اور مجموعی طور پر تیسرے گیند باز بنے۔ کے کے آر کے شریک مالک اور بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھی اس کامیابی پر کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنیل نارائن کے لیے ایک اہم پیغام لکھا۔شاہ رخ خان اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’’سنیل میرے دوست... 15واں سیزن ہے... 200 سے زائد وکٹ... 3 آئی پی ایل خطاب اور دنیا کی دیگر ٹی-20 لیگ میں کے کے آر فرنچائزی کے لیے جیتے۔ آپ جادوگر ہو اور ہم آپ سے اپنے اہل خانہ کے جیسا پیار کرتے ہیں۔ آج اور ہمیشہ کے لیے بڑا والا ہَگ (گلے ملنا)۔ صحت مند رہو اور مسکراتے رہو۔‘‘Sunil, my friend… here’s to 15 seasons… over 200 wickets… 3 titles and many more with the @KKRiders franchise around the globe!!! You are a magician and we love you like our own family. Big hug for today and always… Be healthy and keep smiling! #SunilNarine pic.twitter.com/KFy1YfPENk— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 3, 2026واضح رہے کہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف سنیل نارائن نے 4 اوور میں 31 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ انہوں نے یہ دونوں وکٹ حیدرآباد کی اننگ کے 16ویں اوور میں لیے۔ انہوں نے اس اوور کی پہلی گیند پر سلیل اروڑا کی وکٹ لی جو ان کا 200واں آئی پی ایل شکار بنیں اور آخری گیند پر ایشان کشن کو آؤٹ کیا۔ آئی پی ایل کے 197 میچوں کی 195 اننگز کے بعد سنیل نارائن کے نام 6.79 کی اکانومی سے اب تک 201 وکٹ ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سنیل نارائن سے قبل یجویندر چہل اور بھونیشور کمار آئی پی ایل میں 200 سے زائد وکٹ لے چکے ہیں۔ 200 سے زائد آئی پی ایل وکٹ لینے والے گیند بازوں کے درمیان سنیل نارائن کی اکانومی سب سے بہتر ہے۔ یجویندر چہل نے 8.02 کی اکانومی کے ساتھ 228 وکٹ لیے ہیں، جبکہ بھونیشور کمار نے 7.68 کی اکانومی سے 215 وکٹ حاصل کیے ہیں۔