ریاض: سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں پیر سے آئندہ جمعے تک بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی مرکز کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ ’عسیر، جازان، الباحہ، مکر مکرمہ، ریاض، قصیم، حائل، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الشرقیہ اور حدود الشمالیہ بارش کی زد میں رہیں گے۔بیان کے مطابق سیلابی صورتحال، ژالہ باری، تیز ہوائیں چلنے اور ساحلی مقامات پر اونچی لہروں کا بھی امکان ہے۔شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور انوا ایپلی کیشن کے ذریعے متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹس اور انتباہات پرعمل کریں۔علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر سے بدھ تک حدود الشمالیہ کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ظاہر کردیا ہے۔سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ کا بڑا اعلانرپورٹس کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 12 درجہ سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔