جمائما گولڈ اسمتھ کی ارب پتی بزنس مین سے منگنی، جلد شادی کا امکان

Wait 5 sec.

لندن : تحریک انصاف کے بانی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد ارب پتی بزنس مین سے شادی کا فیصلہ کرلیا، تاہم ابھی تک شادی کی حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد ملٹی ملینیئر فنانسر کیمرون او رئیلی سے منگنی کر لی ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، 52 سالہ جمائما اور 62 سالہ کیمرون او رئیلی کے درمیان گزشتہ ایک برس سے قریبی تعلق قائم تھا۔دونوں کی پہلی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی جب کیمرون نے جمائما کے بعض دستاویزی فلموں اور پروجیکٹس میں بطور پروڈیوسر تعاون کیا، یہ پیشہ ورانہ تعلق پہلے دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمائما کے خاندان، بشمول ان کے بھائی رابن برلی نے اس رشتے کی حمایت کی ہے اور وہ کیمرون سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔اگرچہ دونوں کی منگنی کی خبریں منظرِ عام پر آ چکی ہیں، تاہم ابھی تک شادی کی حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ 1995 سے 2004 تک بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ رہی ہیں اور ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم خان ہیں، طلاق کے برسوں بعد جمائما کی زندگی میں یہ ایک نیا اور خوشگوار موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔