سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ کا بڑا اعلان

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ نے موسمِ گرما 2026 کے لیے جون سے ستمبر تک خاص سیاحتی مقامات کا اعلان کردیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاص سیاحتی مقامات میں سلطنتِ عمان کا شہر صلالہ، ترکیہ کے شہر انطالیہ اور بدروم، فرانس کا شہر نیس، یونان کے شہر ایتھنز اور مائیکونوس، مصر کا شہر العلمین، اور ہسپانیہ کا شہر مالاگا شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان سیاحتی منزلوں کو بہترین وقت اور مؤثر آپریشن کے مطابق شیڈول کیا گیا ہے، جو ایئرلائن کے 100 سے زیادہ مقامات کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔یہ اقدام مملکت کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کی توسیعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنی بڑھتی ہوئی فضائی بیڑے میں بہترین سرمایہ کاری کے ذریعے مملکت کو مزید بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا ہے۔سعودی عرب: 14 ہزار سے زائد تارکینِ وطن ملک بدرکمپنی کے پاس اس وقت 149 طیارے ہیں جبکہ آنے والے برسوں میں مزید 116 نئے طیارے شامل کیے جائیں گے۔