مسافر نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول کر چھلانگ لگا دی، پھر کیا ہوا؟

Wait 5 sec.

(3 مئی 2026): بھارت کے چنئی ایئرپورٹ پر حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مسافر نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول کر چھلانگ لگا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوراً بعد ایئر عربیہ کے ایک مسافر نے طیارے کا ایمرجنسی ایگزٹ کھولا اور رن وے پر چھلانگ لگائی۔ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر صبح 3:25 بجے مین رن وے کو بند کر دیا گیا، اس کی وجہ سے ہوائی اڈے کے آپریشنز میں مختصر وقت کیلیے خلل پڑا جس سے پروازوں میں تاخیر ہوئی اور ایک پرواز کا رخ موڑنا پڑا۔یہ بھی پڑھیں: مسافر نے دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھول دیاشارجہ سے آنے والی پرواز G9 471 (ایئربس اے 320) آج صبح تقریباً 3:23 بجے لینڈ ہوئی۔ جب طیارہ اپنے مخصوص پارکنگ بے کی طرف جا رہا تھا تو شارجہ سے سفر کرنے والے مسافر نے اچانک ہنگامی دروازہ کھولا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش میں نیچے چھلانگ لگا دی۔چنئی ایئرپورٹ کے سکیورٹی عملے نے پیچھا کر کے مسافر کو رن وے پر ہی قابو کر لیا۔ چھلانگ لگانے کی وجہ سے اسے معمولی خراشیں آئیں جس پر اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر تفتیش کیلیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تمل ناڈو کے ضلع پدوکوٹائی سے تعلق رکھنے والے اس مسافر کا کہنا تھا کہ وہ عجیب و غریب کیفیت میں تھا اور اسی لیے اس نے طیارے سے چھلانگ لگائی، تاہم سکیورٹی ادارے معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔چنئی پولیس نے بھی مسافر سے پوچھ گچھ کی۔ ایک اور اہلکار کے مطابق رن وے پر آپریشنز صبح تقریباً 4:35 بجے بحال ہوئے، طیارے کو صبح 4:25 بجے رن وے سے ہٹا کر پارکنگ ایریا میں کھڑا کر دیا گیا تھا۔