کویت: سمندری راستے سے دراندازی کی کوشش ناکام، 4 افراد گرفتار

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویتی وزارتِ دفاع نے ملکی حدود میں سمندری راستے سے غیر قانونی داخلے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چار دراندازوں کو گرفتار کر لیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی مسلح افواج کے ترجمان کرنل اسٹاف سعود عبدالعزیز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی گزشتہ روز علی الصبح کی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے سمندری حدود کی نگرانی کے دوران ایک مشتبہ گروہ کو شناخت کیا جو بغیر کسی اجازت کے کویت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے چاروں افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔کرنل العتیبی نے ملکی سرحدوں، بالخصوص سمندری حدود کے تحفظ کے لیے کویتی مسلح افواج کی ہر دم مستعدی اور چوکسی پر زور دیا۔ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسیانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر یقین کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں یا غیر تصدیق شدہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔