امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے زور دیا ہے کہ چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھولنے کی حمایت کرے، آبنائے ہرمز کا تنازع امریکا ایران مذاکرات میں اہم معاملہ بن چکا ہے۔ایرانی میڈیا فارس نیوز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کرتے ہوئے اپنی بحری حدود میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے دفاعی حدود قشم سے فجیرہ تک پھیلا دی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کا اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے اور نئے نقشے کے مطابق ایرانی بحری حدود کوہ مبارک سے فجیرہ تک وسیع کر دی گئی ہیں۔ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاسک جزیرے کے قریب امریکی بحری جہاز کو دو میزائل لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی جہاز نے پاسداران انقلاب کی وارننگ نظراندازکی تھی، وارننگ نظر انداز کرنے پر پاسداران انقلاب نے جہاز کو نشانہ بنایا۔اس سے قبل ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔