آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے جہاز میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔بین الاقوامی میڈیا نے آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے بحری جہاز کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی ہیں۔جنوبی کوریا کے جہاز HMM کے ترجمان نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ بلک کیریئر کے انجن روم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے اور اس کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی بحری جہاز میں دھماکے اور آگ لگنے کی اطلاع دی، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جہاز میں 24 رکنیہ عملہ سوار ہیں جس میں 18 غیر ملکی شہری اور چھ جنوبی کوریائی شہری ہیں۔چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے، امریکامیزائل حملہایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاسک جزیرے کے قریب امریکی بحری جہاز کو دو میزائل لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی جہاز نے پاسداران انقلاب کی وارننگ نظراندازکی تھی، وارننگ نظر انداز کرنے پر پاسداران انقلاب نے جہاز کو نشانہ بنایا۔اس سے قبل ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔نقشہایرانی میڈیا فارس نیوز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کرتے ہوئے اپنی بحری حدود میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے دفاعی حدود قشم سے فجیرہ تک پھیلا دی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کا اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے اور نئے نقشے کے مطابق ایرانی بحری حدود کوہ مبارک سے فجیرہ تک وسیع کر دی گئی ہیں۔