’تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آنے والی ہے‘

Wait 5 sec.

واشنگٹن (4 مئی 2026): امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر بڑی کمی کی پیشگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پیشگوئی کی ہے مستقبل قریب میں تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جا سکتی ہے کیونکہ امریکا میں توانائی برآمدات اس وقت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جنگی حالات کے بعد توانائی کی قیمتوں میں واضح کمی آنی چاہیے۔ اگر تیل کی قیمتوں میں کمی آتی ہے تو اس کے اثرات عالمی معیشت، توانائی مارکیٹس اور درآمد کنندہ ممالک پر نمایاں ہوں گے۔اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا اس وقت توانائی کے شعبے میں ایک بڑی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ امریکی توانائی برآمدات کو صرف انفرااسٹرکچر کی کمی محدود کر رہی ہے، ورنہ امریکا عالمی توانائی منڈی میں مزید تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جہازوں پر ٹول وصول کرنے کی کوششیں زیادہ موثر ثابت نہیں ہو رہیں، اس کے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ آبنائے ہرمز سے آئندہ مزید جہازوں کی آمد و رفت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔