امریکی صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ فریڈم” پیر سے شروع ہوگا۔امریکی صدر ٹرمپ نے غیر جانبدار ممالک کے بحری جہازوں کو گزارنے کے لیے آبنائے ہرمز میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے امریکا ایک خصوصی انسانی ہمدردی پر مبنی آپریشن شروع کر رہا ہے، جسے “پروجیکٹ فریڈم” کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی پیغام میں لکھا کہ جن ممالک کا تنازع سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے ہم سے مدد مانگی ہے، غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کریں گے تاکہ وہ کاروبار کرسکیں۔امریکی صدر نے بتایا کہ پروجیکٹ فریڈم پیر کی صبح مشرقِ وسطیٰ وقت کے مطابق شروع ہوگا، بحری جہازوں اور عملے کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ محفوظ نیوی گیشن ہونے تک ہم ان ممالک کی پوری طرح مدد کرتے رہیں گے۔غیرجانبدار ممالک نے ہم سے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنس گئے ہیں، وہاں پھنسنے والے متعدد ممالک بےقصور اور معصوم ہیں، ایسے غیرجانبدار ممالک کے جہاز بھی پھنسے ہیں جو ایران، مشرق وسطیٰ اور ہمارے لیے بھی اچھے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ میرے نمائندے ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں ایران سے ہماری بات چیت سب کے لیے مثبت ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے بہت سے بحری جہازوں میں خوراک کی کمی ہے، اگر کسی نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔