پیوٹن کا یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان

Wait 5 sec.

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے 8 اور 9 مئی کو باضابطہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ عارضی جنگ بندی کا اعلان جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی شکست کی سالگرہ پر کیا گیا ہے۔ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو وکٹری ڈے کے موقع پر جنگ بندی کی پیشکش کی تھی جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیر مقدم کیا تھا تاہم یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ اس مجوزہ جنگ بندی کی تفصیلات واضح کر دیں۔یاد رہے کہ پیوٹن نے گزشتہ سال بھی 9 مئی کو نازی جرمنی کی شکست کی یاد میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم یوکرین نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین طویل المدتی جنگ بندی کا حامی ہے، نہ کہ ایسی عارضی جنگ بندی کا جو ماسکو میں ایک پریڈ کے لیے چند گھنٹوں کا تحفظ فراہم کرے۔